Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

سیلفی نہ لینے پر مداح نے ہاردک پانڈیا کو کھری کھری سنا دیں، ویڈیو وائرل

ممبئی(ویب ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو سیلفی نہ لینے پر مداح کی جانب سے طنز کا سامنا کرنا پڑا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز کرسمس تقریب میں شرکت کے بعد بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا اپنی گرل فرینڈ ماہیکا شرما کے ساتھ ایک ریسٹورینٹ سے نکل رہے تھے۔اس دوران مداحوں نے انہیں دیکھ کر گھیر لیا۔

بھارتی کرکٹر نے ماہیکا کو گاڑی میں بٹھا کر کئی مداحوں کے ساتھ سیلفی بھی لی۔اسی دوران ایک مداح سیلفی کیلئے کرکٹر کو بار بار پکارتا رہا ۔

ہاردک پانڈیا نے اسے جواب دیا کہ لے تو لی اور کتنی لوگے؟اس کے بعد ہاردک واپسی کیلئے مڑے جس پر اس مداح نے انھیں فوراً کہا کہ ’بھاڑ میں جا‘،لیکن ہاردک پانڈیا کوئی بھی ردعمل دیے بغیر گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے۔


مزیدپڑھیں:سی سی ڈی کی کارروائی میں اشتہاری مجرم ہلاک

یہ بھی پڑھیں