Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی آج ہو گی

اسلام آباد(اوصاف نیوز) ایچ بی ایل پی ایس ایل میں توسیع کے سلسلے میں دو نئی ٹیموں کی نیلامی آج اسلام آباد میں کی جائے گی، نیلامی کی تقریب کا انعقاد جناح کنونشن سینٹر میں ہوگا، جس کا باقاعدہ آغاز شام 4 بج کر 15 منٹ پر کیا جائے گا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار لیگ میں دو نئی فرنچائزز شامل کی جا رہی ہیں جس کے بعد پی ایس ایل سیزن 11 میں ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھ کر 8 ہو جائے گی۔

ذرائع کے مطابق نئی ٹیموں کے حصول کے لیے 10 معروف کمپنیوں کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔نیلامی میں ایم نیکسٹ، ڈہرکی شوگر ملز، ایف کے ایس، پرزم ڈیولپرز، انوریکس سولر، جاز، آئی ٹو سی (i2c)، ولی ٹیکنالوجیز، ویگو ٹیل اور اوزی ڈویلپرز حصہ لیں گے۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی توسیع کا فیصلہ لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت، مالی استحکام اور بین الاقوامی سطح پر بڑھتے ہوئے اعتماد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

نئی ٹیموں کے مالکان کو 10سالہ ملکیتی حقوق دئیے جائیں گے، جو لیگ کے مستقبل کے لیے ایک اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل2026 کا آغاز26 مارچ سے ہو گا اور فائنل 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں افغان مہاجرین کی صورتحال اور واپسی

یہ بھی پڑھیں