اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی 2 نئی ٹیموں کی نیلامی کیلئے اسلام آباد میں تقریب جاری ہے جہاں ایف کے ایس گروپ نے پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم 175 کروڑ روپے میں خرید لی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت کیلیے نیلامی کا عمل جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہورہا ہے۔
پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم کیلیے ایف کے ایس نے 175 کروڑ روپے کی بولی لگادی ہے۔
تقریب کے آغاز میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے رائزنگ اسٹار ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کو 9 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی۔

ہانگ کانگ سکسز جیتنے والی ٹیم کو ایک کروڑ 85 لاکھ روپے انعام میں دیے گئے۔

خیال رہے کہ ملتان سلطانز کے سابقہ مالک علی ترین کی نیلامی سے دست برداری کے بعد اب 9 پارٹیوں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
دو کامیاب پارٹیاں راولپنڈی، حیدرآباد، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے ٹیموں کے نام منتخب کر سکیں گی۔
مزیدپڑھیں:دیپیکا، عالیہ بھٹ اور شردھا کپور کی متنازع تصاویر وائرل، سوشل میڈیا پر تنقید


