Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پی ایس ایل 11 کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی 11 فروری کو کرانے کا اعلان کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پلیئرز کی آکشن پاکستانی روپوں میں ہوگی۔کم سے کم قیمت 60 لاکھ روپے رکھی گئی ہے جبکہ مہنگا ترین کھلاڑی 4 کروڑ 20 لاکھ میں خریدا جا سکے گا۔

ٹیم اسکواڈ ارکان کی تعداد 16 اور زیادہ سے زیادہ 20 مقرر کی گئی ہے جن میں غیرملکی کھلاڑی پانچ سے سات تک رکھے جاسکیں گے۔جبکہ ہر ٹیم میں تین یا چار غیر ملکی کھلاڑی پلینگ الیون کا حصہ ہوسکیں گے۔
مزیدپڑھیں:معروف اداکار عمر عالم نے اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کردیا

یہ بھی پڑھیں