Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

میچ کا بائیکاٹ، پاکستان پر ٹورنامنٹ کھیلنے پر پابندی لگ سکتی ہے، بھارتی میڈیا

نیو دہلی (اوصاف نیوز)بھارتی میڈیا نے پاکستان کی جانب سے بھارت سے میچ نہ کھیلنے کے معاملے پر پروپیگنڈے کا آغاز کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر پاکستان پر اگلے ٹورنامنٹ کھیلنے کی پابندی بھی لگائی جا سکتی ہے۔

پاکستان کے اس فیصلے کے بارے میں آج آئی سی سی کی ورچوئل بورڈ میٹنگ ہوگی، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی کو باضابطہ فیصلے سے آگاہ نہیں کیا۔

آئی سی سی اجلاس میں پاکستان کو ٹورنامنٹ کھیلنے کی اجازت دیے جانے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کی وجہ سے پاکستان کو پابندیوں اور نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو اگلے ٹورنامنٹ کے لیے ممکنہ طور پر پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، آئی سی سی کے ٹاپ ممبر پاکستان کے ساتھ باہمی سیریز کھیلنے سے انکار بھی کر سکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت پر پابندی اور پی سی بی سے براڈ کاسٹر کے نقصان کے ازالے کا مطالبہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت کا جنگی جنون: دفاعی بجٹ میں بڑا اضافہ کر دیا

یہ بھی پڑھیں