Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سری لنکا کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پالیکیلے(سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 30 ویں میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر کا پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پالیکیلے میں شیڈول گروپ بی کے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

ٹیبل پوزیشن کے مطابق آسٹریلیا کو سپر 8 مرحلے میں رسائی کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے آج کا میچ جیتنا ضروری ہے جبکہ سری لنکا یہ میچ جیت کر سپر 8 کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے اور زمبابوے کے اگلے راؤنڈ میں جانے کے امکانات مزید روشن ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں