Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

پاکستان ہاکی زوال کا شکار، فیڈریشن اور اسپورٹس بورڈ ذمہ دار قرار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ہاکی کی موجودہ زبوں حالی پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران کے ساتھ ساتھ پاکستان اسپورٹس بورڈ کو بھی ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ آئندہ فیڈریشن کے بجائے براہِ راست کھلاڑیوں کو ادائیگیاں کی جائیں گی تاکہ رقوم کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔

تاہم بعد ازاں آسٹریلیا کے دورے کے لیے ایک کروڑ روپے سے زائد رقم کا چیک پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری مجاہد علی رانا کے حوالے کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق خطیر فنڈز کی فراہمی کے باوجود فیڈریشن کی جانب سے کھلاڑیوں کی رہائش کا مناسب بندوبست نہیں کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا میں قومی کھلاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور رہائش کے مسائل سامنے آئے۔ ایسی صورتحال میں وہاں مقیم پاکستانی برادری نے چندہ جمع کر کے کھلاڑیوں کے قیام و طعام کا انتظام کیا۔

کروڑوں روپے ملنے کے باوجود کھلاڑیوں کو درپیش مسائل نے کھیلوں کے انتظامی ڈھانچے پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ کھیلوں کے حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر فوری اصلاحات نہ کی گئیں تو قومی کھیل کی بحالی مزید مشکل ہو جائے گی۔
مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی کا خیبر پختونخوا میں دھرنا، کہاں کہاں سڑکیں بند ہیں؟

یہ بھی پڑھیں