Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

’عباس آفریدی پاکستان کے ہاردک پانڈیا بن سکتے ہیں‘

لاہور(نیوز ڈیسک)اسپورٹس اینکر نجیب الحسنین کا کہنا ہے کہ عباس آفریدی پاکستان کے ہاردک پانڈیا بن سکتے ہیں۔

نجی ٹی وی اے آر وائی کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نجیب الحسنین نے کہا کہ بھارت میں لوگ کہہ رہے ہوتے ہیں کہ عباس آفریدی، عامر جمال ہمارے پاس ہوتے تھے تو ہاردک پانڈیا بن سکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کھلاڑیوں کو ٹھیک طرح استعمال نہیں کیا جاتا اور پسند نہ پسند کا معاملہ بھی ہے کچھ کھلاڑیوں کی جگہ فکس رہتی ہے۔

میزبان نے سوال کیا کہ اگر اسکواڈ میں فہیم اشرف کی جگہ عباس آفریدی ہوں تو ٹھیک ہے؟

جواب میں نجیب الحسنین نے کہا کہ فہیم اشرف کو بھی آپ نے ٹھیک طریقے سے استعمال نہیں کیا، اس نے اچھا پرفارم کیا ہے تو اگلے میچ میں وہ ایک اوور کروا رہا ہے یا پھر اوور ہی نہیں دیا جارہا، بیٹنگ میں بھی وہ آٹھویں نمبر پر جارہا ہے پھر وہ ٹیم میں کس لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈر سے آپ یہ سوال نہیں پوچھ سکتے کہ آپ بولنگ یا پھر بیٹنگ آل راؤنڈر ہو، اگر آپ بیٹنگ آل راؤنڈر ہو تو ساتویں آٹھویں نمبر پر کیسے جاسکتے ہو اگر بولنگ آل راؤنڈر ہو تو ایک اوور کیسے کروا رہے ہو۔

نجیب الحسنین نے کہا کہ ہمارے یہاں کپتان بھی اسے بنایا جاتا ہے جسے جو کہا جائے وہ سنے، تگڑا کپتان ہوگا تو وہ آپ کی بات کیوں سنے گا، بابر اعظم تگڑا تو تھا لیکن کپتان اچھا نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں ایسا بھی ہوتا ہے کہ کوئی کپتان یا کھلاڑی پسند نہیں ہے تو اسے ہٹانے کے لیے موقع ڈھونڈا جاتا ہے۔
مزیدپڑھیں:بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک دو سال سے خطرناک بیماری میں مبتلا، نئے پروجیکٹس لینے سے معذرت

یہ بھی پڑھیں