ایشین بیچ گیمز (Asian Beach Games)میں ریسلنگ کے مقابلوں کے دوران پاکستان کے پہلوان فائنل میں کامیابی حاصل نہ کر سکے، تاہم مجموعی طور پر ابتدائی راؤنڈز میں شاندار کارکردگی دکھائی۔
90 کلوگرام کیٹیگری میں انعام بٹ فائنل میں شکست سے دوچار ہوئے۔ انہوں نے کوارٹر فائنل میں بحرین اور سیمی فائنل میں منگولیا کے پہلوان کو ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، تاہم فیصلہ کن مقابلے میں ایرانی حریف کے ہاتھوں ہار گئے۔
اسی طرح 80 کلوگرام کیٹیگری میں اسد اللہ کو بھی فائنل میں ایرانی پہلوان کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی
دوسری جانب 70 کلوگرام کیٹیگری میں عبداللہ برونز میڈل کے مقابلے میں کامیابی حاصل نہ کر سکے اور انہیں کرغزستان کے پہلوان نے شکست دی۔ اس سے قبل سیمی فائنل میں وہ بھارتی پہلوان کے خلاف بھی ہار گئے تھے۔
ابتدائی راؤنڈز میں پاکستانی پہلوانوں کی کارکردگی نے گولڈ میڈلز کی امیدیں روشن کر دی تھیں، تاہم فائنلز میں ناکامی کے باعث یہ خواب پورا نہ ہو سکا۔



