انڈین پریمیئر لیگ (IPL) 2026 میں راجستھان رائلز کے کپتان ریان پراگ کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سزا کا سامنا کرنا پڑا ہے، انتظامیہ نے انہیں ڈریسنگ روم میں ویپ استعمال پر کرنے پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔
آئی پی ایل انتظامیہ کے مطابق 24 سالہ ریان پراگ کو پنجاب کنگز کے خلاف نیو چندی گڑھ میں کھیلے گئے میچ کے دوران ڈریسنگ روم میں ویپ استعمال کرتے ہوئے پایا گیا، جس کے باعث ان پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔
🚨 News 🚨@rajasthanroyals Captain Riyan Parag has been fined 25% of his match fee and has also accumulated one Demerit Point (Level 1) for breaching Article 2.21 of the IPL’s Code of Conduct for Players and Team Officials.
More Details 🔽 | #TATAIPL https://t.co/zftWRg2QWH
— IndianPremierLeague (@IPL) April 30, 2026
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے مطابق ریان پراگ نے آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.21 کی خلاف ورزی کی، جو کھیل کو بدنام کرنے والے رویے سے متعلق ہے۔ کھلاڑی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری امیت شرما کی جانب سے دی گئی سزا قبول کر لی۔
میچ کے دوران راجستھان رائلز نے پنجاب کنگز کے 222 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 4 گیندیں قبل 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
بی سی سی آئی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ معاملے کی مزید جانچ جاری ہے اور لیگ کی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے ٹیم، آفیشلز اور کھلاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کے آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ بھارت میں ویپنگ پر مکمل پابندی عائد ہے، جس میں ای سگریٹ کی فروخت، تیاری، درآمد اور تشہیر شامل ہے۔
🚨 BIG UPDATE FROM IPL 🚨
Rajasthan Royals captain Riyan Parag could face a 2-match ban after an alleged dressing room incident.
⚠️ Reports suggest he was caught vaping inside the dressing room.
🔥 If confirmed, Yashasvi Jaiswal is likely to lead RR for the next two matches.… pic.twitter.com/bKD9zfpQko
— True Vector (@TrueVector33) April 28, 2026
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی راجستھان رائلز کے ٹیم منیجر رومی بھنڈر کو اپریل میں رائل چیلنجرز بنگلورو کے خلاف میچ کے دوران ڈگ آؤٹ میں موبائل فون استعمال کرنے پر ایک لاکھ بھارتی روپے جرمانہ کیا گیا تھا۔
اس واقعے کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد معاملہ منظرعام پر آیا تھا جب کہ ریان پراگ کی ویپ استعمال کرنے کی تصاویر بھی میچ کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں۔



