(اوصاف نیوز)پی ایس ایل فائنل آج پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز مین کے درمیان کھیلا جائے گا، پی سی بی نے شائقین کی انٹری کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہدایت نامے کے مطابق فائنل میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں شناختی کارڈ، فزیکل یا ڈیجیٹل ٹکٹ ساتھ لانا ہو گا۔
پی سی بی کے مطابق اسٹیڈیم میں پاکستان اور پی ایس ایل ٹیموں کے پرچم لانے کی اجازت ہے،ائیر پوڈز، ہیڈز فری اور پاور بینک کو لانے پر پابندی ہے، کسی قسم کی بوتل، کیمرا اور باہر کا کھانا لانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
اسٹیڈیم میں کسی بھی قسم کے کیمرے لےجانے کی اجازت نہیں ہو گی، اس کے علاوہ سیاسی اور مذہبی بینرز لانے پر پابندی ہو گی۔
مزید پڑھیں :جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے، متعدد جاں بحق

