Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

ڈھاکا ٹیسٹ: بنگلادیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 268 رنز کا ہدف

ڈھاکا(نیوز ڈیسک)ڈھاکا ٹیسٹ کے آخری روز بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 268 رنز کا ہدف دے دیا۔

بنگلا دیش نے دوسری اننگ 240 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی، پاکستان کو ٹیسٹ جیتنے کےلیےکم از کم 75 اوورز میں 268 رنزبنانے ہوں گے، نجم الحسین شانتو نے 87 اورمومن الحق56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بنگلادیش نے ٹیسٹ کے پانچویں روز دوسری اننگز 152 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی۔

پانچویں دن کے آغاز پر بنگلادیش کی چوتھی وکٹ 164 رنز پر گری، مشفیق الرحیم 22 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے۔ڈھاکا ٹیسٹ: چوتھے روز کے اختتام تک بنگلادیش نے دوسری اننگز میں 3 وکٹ پر 152 رنز بنالیے

بنگلا دیش کی پانچویں وکٹ 190 رنز پر گر ی، لٹن ڈاس کو 11رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔پاکستان کے نعمان علی اورحسن علی کی ،3 3 وکٹیں ، شاہین آفریدی نے دو کھلاڑیوں آؤٹ کیا۔

پہلی اننگز

واضح رہے کہ پہلی اننگز میں بنگلادیش کی ٹیم 413 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی، نجم الحسن شانتو 101، مومن الحق 91 اور مشفیق الرحیم 71 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کے محمد عباس نے 5 اور شاہین آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نعمان علی اور حسن علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قومی ٹیم پہلی اننگز میں 386 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور یوں بنگلادیش کو پہلی اننگز میں 27 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔بنگلادیش کیخلاف 70 اوورز میں 260 رنز کا ہدف ملا تو یقینی طور پر ہم جیت کیلئے جائیں گے: سلمان آغا

اذان اویس نے شاندار 103 رنز اسکور کیے، عبداللّٰہ فضل 60، محمد رضوان 59 اور سلمان علی آغا 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، دیگر بیٹرز میں امام الحق نے 45 جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 13 رنز بنائے۔

بنگلا دیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ تسکین احمد اور تیج الاسلام نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیں۔نوجوان نے اے ٹی ایم بوتھ کو سیلون بنا دیا، ویڈیو وائرل

یہ بھی پڑھیں