Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیے

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیے۔

پی سی بی کے مطابق کرکٹر حسن علی، محمد علی ، عثمان طارق اور فہیم اشرف کو این او سی جاری کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ فاسٹ بولر محمد عباس کے این او سی میں توسیع کی گئی ہے۔

پی سی بی نے بتایا کہ حسن علی کو یارکشائر کاؤنٹی کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے جب کہ محمد علی، عثمان طارق اور فہیم اشرف کو انگلینڈ کی لیگ کے لیے این او سی دیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق محمد عباس کو ڈربی شائر کے لیے کھیلنے کے لیے این او سی میں توسیع کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں۔ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے: جے ڈی وینس

یہ بھی پڑھیں