Search
Close this search box.
بدھ ,17 جون ,2026ء

حج کے دوران وسیم اکرم کا منفرد انداز سوشل میڈیا پر وائرل

وسیم اکرم حج ویڈیو

وسیم اکرم حج ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ فاسٹ بولر منفرد انداز میں رمیِ جمرات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

مکہ مکرمہ میں حج کی ادائیگی کے دوران وسیم اکرم نے شیطان کو کنکریاں مارتے ہوئے اپنے مشہور باؤلنگ ایکشن کا استعمال کیا، جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔ وہ بالکل اپنے کرکٹ کے دنوں کی طرح رن اپ لیتے اور باؤلنگ ایکشن میں کنکریاں مارتے نظر آئے۔

سوشل میڈیا پر مداح اس دلچسپ انداز کو خوب پسند کر رہے ہیں اور ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔ کئی صارفین نے کہا کہ “وسیم اکرم نے شیطان کو بھی کلین بولڈ کر دیا۔”

سابق کپتان اس وقت سابق کرکٹر سعید انور، مصباح الحق اور معروف اسپورٹس اینکر فخر عالم کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ ان شخصیات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

وسیم اکرم کا یہ منفرد انداز نہ صرف شائقینِ کرکٹ بلکہ عام سوشل میڈیا صارفین کیلئے بھی دلچسپی کا باعث بن گیا ہے۔ مداحوں نے لیجنڈری کرکٹر کی سادگی اور خوش مزاجی کو خوب سراہا۔

یہ بھی پڑھیں