راولپنڈی(نیوز ڈیسک) ون ڈے فارمیٹ ڈیبیو کرنے والے قومی آل راؤنڈر عرفات منہاس نے نئی تاریخ رقم کر دی۔
پاکستان کے آل راؤنڈر عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو پر پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔
لیفٹ آرم اسپنر عرفات منہاس نے ڈیبیو میچ میں آسٹریلوی بیٹسمینوں کو گھما کر رکھ دیا، ڈیبیو میچ میں عرفات منہاس نے تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 رنز دے کر 5 کینگروز کا شکار کیا۔
انہوں نے آسٹریلیا کے کپتان جوش انگلس، میتھیو شارٹ، مارنوس لبوشیانے، کیمرون گرین اور نیتھن ایلس کو پویلین کی راہ دکھائی۔
خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے ون ڈے ڈیبیو پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز قومی کرکٹر ذاکر خان کے پاس تھا، یہ ریکارڈ 42 سال تک ان کے پاس رہا۔
ذاکر خان نے 1984 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے ڈیبیو میں چار وکٹیں حاصل کی تھیں تاہم آج عرفات منہاس نے یہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
اننگز کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے عرفات منہاس نے کہا کہ ڈیبیو میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرنے پر خوشی ہے، ان کنڈیشنز کی طویل عرصے سے پریکٹس کر رہا تھا۔
عرفات منہاس کی تباہ کن بولنگ کی بدولت آسٹریلیا کی مضبوط بیٹنگ لائن 200 رنز پر ہی مکمل طور پر بکھر گئی۔
مزید پڑھیں۔پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان



