Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو مسلسل چوتھی شکست، آسٹریلیا نے 113 رنز سے ہرا دیا

لیڈز(نیوز ڈیسک) آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی ناکامیوں کا سلسلہ برقرار ہے۔

آسٹریلیا نے گرین شرٹس کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 113 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دیدی ہے۔ یہ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کی مسلسل چوتھی ہار ہے۔

لیڈز میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز کا پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایلیسے پیری 71 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ جارجیا وال نے 39 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی طرف سے نشرہ سندھو، رامین شمیم اور سعدیہ اقبال نے عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 86 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اوپنر منیبہ علی کے علاوہ کوئی بھی بیٹر آسٹریلوی بالرز کا سامنا نہ کر سکی۔

منیبہ علی نے سب سے زیادہ 32 رنز بنائے جبکہ کپتان فاطمہ ثنا صرف 17 رنز ہی بنا سکیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے انابیل سدرلینڈ اور ایلیسے پیری نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان ویمن ٹیم ایونٹ میں اب تک کوئی بھی میچ جیتنے میں ناکام رہی ہے اور وہ اپنا آخری میچ نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔

مزید پڑھیں۔ڈالر، ریال، درہم اور پاؤنڈ سمیت دیگر کرنسی کے نئے ریٹس جاری، مارکیٹ میں بڑی ہلچل

یہ بھی پڑھیں