Search
Close this search box.
پیر ,13 جولائی ,2026ء

فیس بک کا صارفین کیلئےسرپرائز، پیسے کمانے والا فیچر آگیا

امریکہ(نیوز ڈیسک)میٹا نے فیس بک صارفین کو کمانے کا ایک نیا ذریعہ فراہم کر دیا ہے۔فیس بک دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیا سروس ہے جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 ارب سے زائد ہے، مگر فیس بک آن لائن پیسے کمانے کا بھی بہترین ذریعہ ہے، درحقیقت متعدد افراد فیس بک کے ذریعے اضافی آمدنی حاصل کرتے ہیں،اب فیس بک نے صارفین کو کمانے کا نیا موقع فراہم کیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین فیس بک پر affiliate لنکس کے ذریعے زیادہ آسانی سے پیسے کما سکیں گے، اس فیچر کے تحت affiliate لنکس کو پوسٹس بشمول ریلز، فوٹوز، ویڈیوز اور ٹیکسٹ وغیرہ میں زیادہ نمایاں کیا جائے گا۔اس اپ ڈیٹ کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ صارفین کو کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کا بہتر موقع مل سکے اور ان کیلئے کمانے کے مواقع بڑھ جائیں، اس سے قبل affiliate لنکس میں صرف کیپشنز میں یو آر ایل ڈسپلے ہوتا تھا۔نئی اپ ڈیٹ سے صارف کو زیادہ مؤثر طریقے سے ان لنکس کو استعمال کرنے کا موقع ملے گا جس سے انگیج منٹ اور سیلز میں اضافہ ہوگا یا کم از کم میٹا کو یہی توقع ہے۔میٹا کی جانب سے affiliate لنکس کیلئے ایک آٹو ڈیٹیکشن سسٹم بھی متعارف کرایا جا رہا ہے مگر یہ فیچر فی الحال محدود ڈومینز کیلئے ہوگا

جب یہ سسٹم مخصوص ڈومین یا ویب لنک کو شناخت کرے گا تو صارف کو پیڈ پارٹنر شپ لیبل استعمال کرنے کا مشورہ دیا جائے گا جبکہ لنک کی تفصیلات بھی پراڈکٹ لنک کے ساتھ ایڈ کی جائیں گی،میٹا کی جانب سے یہ فیچرز دنیا بھر میں فیس بک پیجز اور پروفیشنل پروفائلز کیلئے متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں