Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

وائس میسیجز کو تحریر میں تبدیل کیسے کریں؟ آسان طریقہ

واٹس ایپ کی جانب سے نومبر 2024 ءمیں وائس میسیجز کو تحریر میں تبدیل کرنے کا ایک دلچسپ فیچر پیش کیا گیا تھا، تاہم اب اس فیچر پر تقریباً تمام صارفین کو رسائی دی جا چکی ہے۔

مذکورہ فیچر کے تحت وائس میسیجز یا وائس نوٹس کو از خود تحریر میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، صارفین کو چار زبانوں میں موصول ہونے والے وائس میسیجز کو تحریر میں تبدیل کرنے تک رسائی دی گئی ہے، ان میں اردو، انگریزی، ہسپانوی، پرتگیزی اور روسی زبان شامل ہے، جس سے ملنے والے وائس نوٹس کو تحریر میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔واٹس ایپ منتظمین کے مطابق ترتیب وار دوسری زبانوں میں ملنے والے وائس نوٹس کو بھی تحریر میں تبدیل کرنے کے آپشن فراہم کیے جائیں گے۔

مذکورہ فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو واٹس ایپ میں درج ذیل سیٹنگز کرنی پڑیں گی۔ صارفین کو سیٹنگ میں جانے کے بعد چیٹ میں جاکر وائس نوٹس کے آپشن کو اوپن کرنا پڑے گا، چیٹ میں جانے کے بعد وائس نوٹ کے آپشن کو کلک کرنے پر ایک نئی ونڈو کھلے گی، جہاں پوچھا جائے گا کہ آپ کو زیادہ تر کس زبان میں وائس نوٹ موصول ہوتے ہیں، صارف کی جانب سے کسی بھی ایک زبان کے انتخاب کے بعد فیچر از خود آن ہوجائے گا اور ہر موصول ہونے والا وائس نوٹ تحریر میں تبدیل ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں