لاس اینجلس(انٹرنیشنل ڈیسک)ایپل کا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون آئی فون 17 دنیا بھر میں لانچ ہوگیا ہے، لیکن اس کی قیمت ہر ملک میں یکساں نہیں۔ بعض ممالک میں یہ فون خاصا سستا ہے جبکہ کچھ میں اس کی قیمت خریداروں کی جیب پر بھاری پڑ سکتی ہے۔
اگر آپ نیا فون خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہ جاننا فائدہ مند ہوگا کہ کہاں سے خریدنا سب سے بہتر رہے گا، یہ ہیں وہ 7 ممالک جہاں آئی فون 17 (256 جی بی بیس ماڈل) سب سے سستا ہے اور وہ جگہ جہاں یہ سب سے مہنگا ہے۔
کینیڈا
قیمت: 1,129 کینیڈین ڈالر، کینیڈا میں امریکا کے قریب ترین قیمت اور ساتھ ہی فزیکل سم کا آپشن بھی موجود ہے۔ اگر اس کو امریکی ڈالر کے اعتبار سے دیکھیں تو یہ قیمت 816 امریکی ڈالر بنتی ہے۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) قیمت: 3,099 درہم، کم ٹیکس کی وجہ سے دبئی اور ابوظہبی بھارتی خریداروں میں ہمیشہ سے مقبول رہے ہیں۔ یہاں آئی فون 843 امریکی ڈالر کے برابر فروخت ہورہا ہے۔
چین، قیمت: 5,999 یوآن، چین میں اگرچہ آئی فون 17 کی قیمت امریکا اور کینیڈا کے مقابلے میں زیادہ ہے مگر قیمت بھارت سے کم ہے، اس قیمت کو امریکی ڈالر کے حساب سے دیکھا جائے تو یہ 842 ڈالر بنتی ہے۔
جاپان، قیمت: 129,800 ین ، یو اے ای سے کچھ زیادہ لیکن بھارت کے مقابلے میں اب بھی کافی سستا آئی فون 17 جاپان میں دستیاب ہے۔ یہاں آئی فون 879 امریکی ڈالر کے برابر میں فروخت ہورہا ہے۔
آسٹریلیا، قیمت: 1,399 آسٹریلین ڈالر، بھارت کے برابر کے قریب، البتہ ٹورسٹ ریفنڈ اسکیم کے تحت ٹیکس ریفنڈ کی سہولت فائدہ مند ہوسکتی ہے۔ اگر امریکی ڈالر کی عینک سے دیکھا جائے تو آسٹریلیا میں آئی فون 932 امریکی ڈالر کے برابر قیمت میں فروخت ہورہا ہے۔
برطانیہ (سب سے مہنگا)، قیمت: 949 برطانوی پاؤنڈ، یہ فہرست میں سب سے مہنگا ملک ہے جہاں آئی فون 17 کی قیمت سب سے زیادہ ہے۔ یہ 1291 امریکی ڈالر کے برابر ہے۔
مزیدپڑھیں:گریٹر اسرائیل کا ایجنڈا عالمی امن کیلئے خطرہ، مسئلہ فلسطین حل کرنا ہوگا، امیرقطر
