اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ انسٹا گرام میں ٹین teenاکاؤنٹس پر زیادہ سخت پابندیوں کا اطلاق کیا جا رہا ہے۔میٹا نے ٹین اکاؤنٹس کو سب سے پہلے ایک سال قبل انسٹا گرام صارفین کے لیے متعارف کرایا تھا اور 18 سال سے کم عمر تمام صارفین کے اکاؤنٹس پر اس کا اطلاق کیا تھا۔حال ہی میں میٹا نے فیس بک اور میسنجر کے کم عمر صارفین کے لیے بھی اسے متعارف کرایا تھا جبکہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز سے ان بچوں کی عمر کو شناخت کیا جا رہا ہے جو اپنی عمر چھپاتے ہیں۔
مزید پڑھیں :اپنا کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند افراد کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

