اسلام آباد(ویب ڈیسک) فیس بک کے نئے فیچر کی مدد سے اب صارفین ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی جدید مصنوعی ذہانت تک آسان رسائی کیلئے بنائی گئی ’اے آئی‘ ایپ کو استعمال کرتے ہوئے اپنے فون کے کیمرہ رول میں موجود تصاویر بھی ایڈٹ کر سکیں گے۔
ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق صارفین فیس بک میں موجود ایک فیچر کو فعال کرکے میٹا اے آئی کو اپنے فون کے کیمرہ رول میں محفوظ تصاویر کو ایڈٹ کرنے کی اجازت دے سکیں گے تاہم فی الحال اس فیچر سے امریکا اور کینیڈا کے صارفین مستفید ہو سکیں گے۔
میٹا کی جانب سے حال ہی میں کیے گئے اعلان کے مطابق فیس بک سیٹنگز میں موجود اس فیچر کی مدد سے صارفین میٹا اے آئی کے ذریعے فون کے کیمرہ رول میں موجود تصاویر ایڈٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ان تصاویر کو فیس بک فیڈ اور اسٹوریز پر شیئر بھی کر سکیں گے۔
مزید پڑھیں : کرپشن کے الزامات ،9سینئر جرنیل فوج سے برطرف

