سئیول(نیوز ڈیسک)سام سنگ اپنا پہلا Tri-Fold اسمارٹ فون آئندہ ماہ متعارف کرانے والا ہے۔ معروف ٹِپ اسٹَر کے مطابق، کمپنی طویل عرصے سے اس منصوبے پر کام کر رہی ہے اور اب اس کی اہم خصوصیات اور ممکنہ لانچ ڈیٹ سامنے آ گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق نئے ’ Galaxy Z TriFold‘کے کھلنے پر اس کی موٹائی صرف 4.2 ملی میٹر ہوگی اور بند حالت میں یہ 14 ملی میٹر موٹا ہوگا۔ سام سنگ ’ ٹرائی فولڈ‘ کے تین فولڈ ڈیزائن میں تیار کیا گیا۔
فون میں ایک 6.5 انچ کا کور اسکرین اور 10 انچ کا اندرونی ڈسپلے شامل ہوگا۔ Galaxy Z Fold7 کے 8 انچ اسکرین کے برعکس، TriFold کا اندرونی ڈسپلے چوڑا (wider) ہوگا، جو زیادہ بہتر ویوئنگ ایکسپیریئنس فراہم کرے گا۔
بیٹری کے لحاظ سے، Galaxy Z TriFold میں 5,600mAh کی طاقتور بیٹری نصب ہوگی جو تین حصوں میں تقسیم ہوگی، ہر حصے کے لیے ایک سیل۔ یہ Fold7 کی 4,400mAh ڈوئل سیل بیٹری سے نمایاں طور پر بڑی ہے۔
کوریائی میڈیا ادارے The Chosun کی تصدیق کے مطابق فون محدود مقدار میں تیار کیا جائے گا، یعنی اس کی دستیابی چند مارکیٹس تک محدود ہوگی، یہ بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سام سنگ کے اس ماڈل ’’ Galaxy Z TriFold‘کی قیمت کافی زیادہ ہوگی۔
سام سنگ نے اس فون کے صرف پروٹوٹائپ ماڈلز نمائشوں میں دکھائے ہیں، کمپنی کی جانب اسے 5 دسمبر 2025 کو باضابطہ طور پر متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
Samsung will release a triple-fold smartphone on December 5th, featuring a 6.5-inch outer screen and a 10-inch inner screen. When unfolded, it measures 4.2mm in thickness, and when folded, it measures 14mm. The battery capacity is 5600mAh. pic.twitter.com/Yn76TQA3nD
— PhoneArt (@UniverseIce) November 12, 2025
مزیدپڑھیں:عوام کیلئے خوشخبری، سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
