Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

واٹس ایپ اپ ڈیٹس: سخت ترین سیکیورٹی سیٹنگز کا نیا آپشن بھی شامل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے اکاؤنٹس پر انتہائی سخت سیکیورٹی سیٹنگز لاگو کر سکتے ہیں۔

میٹا کی ملکیت رکھنے والا یہ پلیٹ فارم اب ایک ایسا نیا پرائیویسی آپشن فراہم کر رہا ہے جو صارفین کو آن لائن خطرات کے خلاف بہت مضبوط تحفظ دیتا ہے۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس کی معلومات دینے والی ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا اِنفو کے مطابق یوزرز کو اب متعدد سیٹنگز کو الگ الگ تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ وہ صرف ایک بٹن دبا کر اپنی سیکیورٹی کو ’میکسیمم لیول‘ پر لے جا سکتے ہیں۔

اس فیچر کو آن کرنے کے بعد واٹس ایپ خودکار طور پر اپنی تمام مضبوط ترین سیکیورٹی خصوصیات فعال کر دیتا ہے اور یوزر کو کچھ بھی مینوئلی سیٹ کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

صارفین جب چاہیں سخت سیکیورٹی موڈ کو بند بھی کر سکتے ہیں، لیکن ٹو ویری فکیشن اسٹیپ جیسے اہم حفاظتی فیچرز فعال ہی رہیں گے تاکہ اکاؤنٹ مکمل طور پر محفوظ رہے۔

اس نئے فیچر کے بعد واٹس ایپ مزید محفوظ ہو جاتا ہے، کیونکہ نامعلوم افراد کی جانب سے بھیجی گئی فائلیں بلاک ہوجائیں گی، لنک پری ویو بند ہوگا تاکہ فون کی ٹیکنیکل معلومات ظاہر نہ ہوں اور اجنبی نمبروں کی کالز خودکار طور پر میوٹ کر دی جائیں گی۔

علاوہ ازیں گروپ چیٹ کی سیکیورٹی بھی سخت ہوجائے گی اور اب صرف وہی لوگ آپ کو گروپ میں شامل کر سکیں گے جو آپ کے کانٹیکٹس میں موجود ہیں۔ اس طرح ناپسندیدہ چیٹس سے بچاؤ ممکن ہو جائے گا۔

مزید یہ کہ آپ کی پروفائل تصویر، اسٹیٹس اور لاسٹ سین صرف وہی لوگ دیکھ سکیں گے جو آپ کے کانٹیکٹس میں محفوظ ہیں یوں اجنبی افراد انہیں نہ دیکھ سکیں گے اور نہ ہی غلط استعمال کر سکیں گے۔

فی الحال یہ فیچر واٹس ایپ بیٹا کے نئے ورژن پر موجود کچھ آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہے جبکہ جلد ہی اسے تمام صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ’کوئی ندا یاسر کو بتائے کہ ہم کس حال میں کام کرتے ہیں‘، ڈیلیوری رائیڈرز نے اینکر سے اعلانیہ معافی کا مطالبہ کردیا

یہ بھی پڑھیں