Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

صرف 15,654 روپے میں نیاآئی فون 17 حاصل کریں، زبردست پیشکش

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ایپل صارفین نےپاکستانی صارفین کو خوشخبری سنا دی، صارفین پی ٹی اے سے منظور شدہ نیا آئی فون 17 وہ بھی صرف 15,654 روپے ماہانہ اقساط پر حاصل کر سکتے ہیں،یہ شاندار آفر HBL کی جانب سے متعارف کروائی گئی ہے، جس کے تحت صارفین iPhone 17 سیریز کے مختلف ماڈلز ماہانہ آسان اقساط پر حاصل کرسکتے ہیں۔

HBL کی اس آفر میں iPhone 17، iPhone Air، iPhone 17 Pro اور iPhone 17 Pro Max شامل ہیں، صارفین ان جدید اور پریمیم اسمارٹ فونز کو زیرو مارک اپ پر 3، 6 یا 12 ماہ کی اقساط میں خرید سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ جو صارفین طویل مدت میں ادائیگی کرنا چاہتے ہیں، ان کے لیے 18، 24، 30 اور 36 ماہ کے پلانز بھی موجود ہیں، جن میں ماہانہ قسط مدت کے مطابق تبدیل ہوتی رہے گی۔

بینک کے مطابق، موبائل کی ڈیلیوری کے وقت صارف کو اپنے شناختی کارڈ (CNIC) کی کاپی فراہم کرنا ہوگی، جبکہ موبائل فون صارف کے HBL میں رجسٹرڈ پتے پر ہی ڈیلیور کیا جائے گا۔

آئی فون کی وارنٹی کمپنی کی آفیشل پالیسی کے مطابق فراہم کی جائے گی۔ تاہم، موبائل فون کا رنگ اور اسٹاک کی دستیابی سپلائی پر منحصر ہوگی۔

HBL نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ہر ٹرانزیکشن پر 1,200 روپے پروسیسنگ فیس کے ساتھ FED لاگو ہوگا۔ موبائل فون کی قیمتوں میں بغیر پیشگی اطلاع کے تبدیلی ہو سکتی ہے، البتہ جن صارفین نے پہلے ہی آرڈر دے دیا ہوگا، ان پر نئی قیمتوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔

بینک کا کہنا ہے کہ یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے اور HBL کے کریڈٹ کارڈ کی شرائط و ضوابط کے تحت ہوگی، صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈیلیوری کے وقت موبائل فون اچھی طرح چیک کریں، اور اگر کوئی خرابی یا نقصان ہو تو فوراً متعلقہ وینڈر کو اطلاع دیں۔

مزید معلومات کے لیے صارفین HBL کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کر سکتے ہیں یا بینک کی ہیلپ لائن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:نادرا نے شہریوں کی ایک اور بڑی مشکل آسان کردی

یہ بھی پڑھیں