Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

اوپن اے آئی کا مفت چیٹ جی پیٹی استعمال کرنیوالوں کیلئے بڑا اعلان

لاس اینجلس(نیوز ڈیسک)ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی نے مفت چیٹ جی پی ٹی سروس میں اشتہارات متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔

آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی نے جمعے کے روز اعلان کیا کہ فی الحال اشتہارات لائیو نہیں، اس کی آزمائش آئندہ ہفتوں میں شروع کی جائے گی۔

کمپنی کی جانب سے کیے جانے والے اس اقدام کا مقصد چیٹ جی پی ٹی کے صارفین کی وسیع تعداد (80 کروڑ سے زائد) سے پیسہ کمانا ہے۔

پلیٹ فارم کی 500 ارب کی ویلیو ایشن کے باوجود یہ اسٹارٹ اپ خسارے میں اور نفع میں جانے کے طریقے ڈھونڈ رہا ہے۔

اوپن اے آئی کے مطابق ڈیجیٹل اشتہارات چیٹ جی پی ٹی کے جواب کے نیچے دکھائے جائیں گے۔
مزیدپڑھیں:سرکاری گندم کی ترسیل میں تاخیر، آٹا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ، فلور ملز

یہ بھی پڑھیں