Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

سوشل میڈیا پر آپ کا ایک غلط کلک یا غیر محتاط پوسٹ آپ کو جیل پہنچا سکتی ہے؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہ آپ کا ایک غلط کلک یا غیر محتاط پوسٹ آپ کو جیل پہنچا سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے عوامی آگاہی کے لیے اپنے اہم پیغام میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر آپ کا ایک غلط کلک یا غیر محتاط پوسٹ آپ کو جیل پہنچا سکتی ہے، سوچ سمجھ کر شیئر کریں۔

نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے کہا اعلیٰ عدلیہ اور مقتدر اداروں کے خلاف غیر مصدقہ معلومات پھیلانا سنگین قانونی جرم ہے اور پیکا (PECA) ایکٹ کے سیکشن 26-A کے تحت جھوٹی خبریں پھیلانے پر 3 سال قید ہو سکتی ہے۔

قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 20 لاکھ روپے تک جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔ نفرت انگیز مواد اور فیک نیوز سے دور رہیں، ذمہ دار شہری بنیں اور انٹرنیٹ کو محفوظ بنانا ہے۔
مزیدپڑھیں:محبت بہادر لوگوں کا کام ہے، بزدل مرد محبت نہیں کرسکتا، انعم تنویر

یہ بھی پڑھیں