Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

واٹس ایپ میں بالآخر شیڈول میسجز فیچر متعارف کرادیا گیا

لاس اینجلس(ویب ڈیسک) معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں بالآخر شیڈول میسجز فیچر متعارف کرادیا گیا ہے۔

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ متوقع ہے جس کا صارفین طویل عرصے سے مطالبہ کر رہے تھے۔ حیران کن طور پر اب تک یہ بنیادی سہولت ایپ کا حصہ نہیں تھی، مگر اب کمپنی اسے متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق WABetaInfo نے انکشاف کیا ہے کہ واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں میسجز کو شیڈول کرنے کا آپشن دیکھا گیا ہے۔ اس فیچر کو ممکنہ طور پر “ شیڈولڈ میسجز” کا نام دیا جائے گا۔

اس نئی سہولت کے ذریعے صارفین اپنے پیغامات پہلے سے تحریر کرکے ان کے لیے مخصوص تاریخ اور وقت مقرر کر سکیں گے۔ مقررہ وقت آنے پر پیغام خودکار طور پر بھیج دیا جائے گا، جس سے یاددہانی اور اہم مواقع پر بروقت پیغام رسانی مزید آسان ہو جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق یہ آپشن چیٹ کی انفارمیشن اسکرین میں موجود ہوگا، جہاں سے صارفین پیغام بھیجے جانے سے پہلے اسے ڈیلیٹ بھی کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ میٹا کی زیر ملکیت اس میسجنگ ایپ میں یہ فیچر تاحال آزمائشی مرحلے میں ہے، اس لیے اسے تمام صارفین کے لیے کب تک متعارف کرایا جائے گا، اس بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
مزیدپڑھیں:مری: بریک فیل ہونے سے گاڑی کو حادثہ، 3 خواتین جاں بحق

یہ بھی پڑھیں