اسلام آباد(نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر ، مری اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں دوپہر کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم چترال، سوات، دیر، بالاکوٹ، مانسہرہ، کوہستان اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ میں بھی بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، ساحلی علاقے گرم اور مرطوب ہوں گے، اور ساحلی پٹی میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جنوبی اضلاع اور مکران میں شدید گرمی رہے گی۔
کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسی طرح گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اے این ایف کے جوانوں کو شہید کرنیوالے 3 دہشتگرد گرفتار


