لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب میں اگلے ہفتے سے مون سون بارشوں کا امکان ہے،، محکمہ موسمیات نے مون سون سے قبل سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔اس سال مون سون میں معمول سے 35 فیصد زیادہ بارشیں ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
پنجاب پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سیلاب سے متعلق الرٹ کے حوالے سے صوبائی انتظامیہ کو خط ارسال کر دیا ہے۔خط کے مطابق جولائی کے پورے مہینے میں 15 سے 70 ملی میٹر تک بارشیں ہوں گی۔بالائی پنجاب، وسطی پنجاب اور جنوبی پنجاب میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے انتظامیہ پر زور دیا کہ بارش شروع ہونے سے قبل احتیاطی تدابیر کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے آبی گزرگاہوں کی صفائی اور نکاسی آب کے انتظامات کو فوری طور پر مکمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
مری ، کشمیر ، گلگت بلتستان میں بارش، دیگر علاقوں میں موسم خشک رہےگا، محکمہ موسمیات


