اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد میں اتوار کی سہ پہر گرم موسم نے اچانک کروٹ بدل لی، شدید گرمی میں وفاقی دارالحکومت میں گرج کیساتھ بارش نے موسم کو ٹھنڈا کردیا ۔چند لمحوں بعد بوندا باندی تیز بارش میں بدل گئی۔
بادلوں نے سورج کی تپش کو ڈھانپ لیا جس سے شہر کے مکینوں کو کافیحد تک گرم موسم کی حدت کم محسوس ہونے لگی ۔پنجاب پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سیلاب سے متعلق الرٹ کے حوالے سے صوبائی انتظامیہ کو خط ارسال کر دیا ہے۔
پنجاب میںآئندہ ہفتے سے مون سون بارشیں، ’اربن فلڈنگ الرٹ‘ جاری


