Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

آ ج 23جولائی بروزمنگل پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

انتباہ

23 اور24 جولائی کے دوران :موسلا دھار بارش سےمری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، مالاکنڈ، دیر سوات، شانگلہ، بونیر، کرم، اورکزئی، خیبر، مہمند، نوشہرہ، صوابی اور کشمیر کے مقامی نالوں/ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔ جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔
شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔

موسم کی صورتحال

پنجاب ، اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار، کشمیر، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان، مشرقی/جنوبی بلوچستان اور زیریں سندھ میں آندھی /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران موسلادھار بارش کی بھی توقع۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا ۔ تاہم شام/رات میں کوئٹہ، زیارت، لسبیلہ ، آواران ، خضدار، پنجگور ،بارکھان، ژوب اور موسیٰ خیل میں چند مقامات پرتیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

پنجاب

راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال،منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، خوشاب،لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال،پاکپتن، وہاڑی،خانیوال، قصور،اوکاڑہ ،بہاولپور، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان میں آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران شمال مشرقی پنجاب میں موسلادھار بارش کا بھی امکان۔ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا ۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا۔ تاہم شام/رات میں عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپور خاص ، دادو، لاڑکانہ، جامشورو،مٹھی، سانگھڑ ، کراچی، ٹھٹھہ، بدین اور سجاول میں چند مقامات پرتیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

خیبر پختونخواہ

دیر،چترال، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر ،مالاکنڈ، باجوڑ، مردان، نوشہرہ، صوابی، ہری پور ، خیبر، پشاور،کرم ،کوہاٹ، بنوں،وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں مطلع ا برآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

کشمیر

کشمیرمیں مطلع ا برآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔

یہ بھی پڑھیں