Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل کھل کر برسے، بجلی کا نظام معطل

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں بادل کھل کر برسے جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش نے گرم موسم خوشگوار بنا دیا۔ بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی فراہمی معطل ،ڈپٹی کمشنر نے تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردیں، صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں جوہر ٹاؤن، ٹاؤن شپ، ٹھوکر نیاز بیگ، ڈیفنس روڈ، ڈیوس روڈ، مغلپورہ، گوالمنڈی، لکشمی چوک اور اطراف میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

اچھرہ، مسلم ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، ہربنس پورہ، اسلام پورہ، بند روڈ پر بھی خوب بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔پنجاب کے دیگر شہروں گوجرانوالہ اور حافظ آباد سمیت مختلف مقامات پر بھی جم کر بادل برسے۔ شہر قائد میں بھی کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی۔

طارق روڈ، شارع فیصل، یونیورسٹی روڈ پر ہلکی بارش جبکہ ملیر اور کورنگی میں بوندا باندی ، ۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان جبکہ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں مری ، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

آج بروز جمعۃ المبارک  26 جولائی 2024 ، پاکستان میں‌سونے کی قیمتیں000 254 سے تجاوز کرگئیں

یہ بھی پڑھیں