چیلیابنسک(نیوز ڈیسک) موسلا دھار بارش کی وجہ سے جمعہ کے روز وسطی روس کے چیلیابنسک میں ایک ڈیم پھٹ گیا جس کے بعد اعلیٰ حکام نے قریبی دیہاتوں کو خالی کروا لیا، مقامی حکام کے مطابق جنوبی یورال پہاڑوں میں چیلیابنسک کی علاقائی حکومت نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر کہا کہ کیلی مسکی آبی ذخائر پر ڈیم کا 100 میٹر کا حصہ پھٹ گیا چار گاؤں ڈیم کی زد میں آگئے۔
مجموعی طور پر تقریباً 200 خاندان شدید خطرے میں تھے۔ حکام نے بتایا کہ ابتدائی اقدام کے طور پر درجنوں افراد کو نکالا جاچکا ہے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔روس کی ایمرجنسی منسٹری اور قرابش کے علاقائی مرکز سے امدادی ٹیمیں علاقے میں روانہ کر دی گئیں اور انخلاء کیلئے استقبالیہ مراکز قائم کر دیئے گئے۔
کراچی شہر دنیا کا دوسرا خطرناک ترین شہر قرار ، فوربز کی سکیورٹی رسک شہروں کی فہرست جاری

