Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

اسلام آباد، پنجاب، سندھ میں طوفانی بارشیں، الرٹ جاری

لاہور(نیوزڈیسک)اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب اور سندھ میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں شدید بارشوں کا امکان۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے پنجاب کے جنوبی اور شمال مشرقی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اورسندھ کے شمال مشرقی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مون سون بارشوں کا نیا سپیل 6 اگست سے ملک بھر میں داخل ہوگا جس سے شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ بلوچستان کیرتھر پہاڑی سلسلے میں تیز بارش کا امکان ہے، ڈیرہ غازیخان میں بھی مزید تیز بارشوں کا امکان ہے، بارشوں کا یہ اسپیل چھ اور سات اگست تک چلے گا۔مختلف حصوں میں آج بھی طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جس سے لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی میں نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔

گوجرانوالہ، شیخوپورہ، قصور اور سیالکوٹ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاورم یں بھی بادل برسیں گے۔طوفانی بارشوں سے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ کا اندیشہ ہے، سندھ میں بھی بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ سیلاب اور شدید موسم کے ممکنہ اثرات کو کم کرنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، مذکورہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کا امکان ہے۔
چترال، بونی گلیشئر پھٹ گیا،ہرطرف تباہی،2پل ، مکانات سیلاب کی نذر

یہ بھی پڑھیں