Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

چترال، بونی گلیشئر پھٹ گیا،ہرطرف تباہی،2پل ، مکانات سیلاب کی نذر

پشاور(نیوزڈیسک)بالائی چترال میں شدید گرمی کے باعث بونی گلیشیئراچانک پھٹ گیا ،علاقے میں سیلابی صورتحال ،سیلابی ریلا بونی پل بہا کرلے گیا۔چترال میں گلیشیئر پھٹنے سے متعدد علاقے زیرآب آگئے ، کئی مکانات ، زرعی اراضی ،فصلیں بہا کرلے گیا ، پل سیلابی ریلے میں بہہ گئے ،

میڈیا رپورٹس کے مطابق چترال میں آرکری میں گلیشیر پھٹنے سے برساتی نالے میں شدیدطغیانی کے باعث گاؤں کے دونوں پل سیلابی ریلےمیں بہہ گئے۔تفصیلات کے مطابق چترال میں آرکری کے قریب گلیشیر پھٹ گیا، جس کے باعث برساتی نالے میں شدید طغیانی آگئی اور دولکی کے پل مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔
انتظامیہ نے بتایا کہ گاؤں کے دونوں پل سیلابی ریلےمیں بہہ گئے تاہم خوش قسمتی سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ جانی وانفراسٹرکچرنقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، ضلعی انتظامیہ کےساتھ رابطےمیں ہیں جبکہ پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم مکمل فعال ہے۔

دوسری جانب ہنزہ میں بھی حالیہ شدید گرمی کے باعث شسپر گلیشئر پگھلنے لگا ، پانی کے تیز بہاؤ سے ہنزہ اور پاک چین اقتصادی راہداری شاہراہ شدید متاثر ہوئی، جس کے باعث متاثرہ پل کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ۔شاہراہ قراقرم پر چین کو ملانے والاحسن آباد کا عارضی پل طغیانی کی زد میں آگیا، جس کے بعد شاہراہ قراقرم گلگت تا ہنزہ ٹریفک متبادل سڑک مرتضیٰ آباد پر ساس ویلی نگر منتقل کردیا گیا۔ہنگامی صورتحال سے بچنے کیلئے ٹریفک کو مرتضیٰ آباد سے شاہراہ نگر پر منتقل کیا گیا تاہم نگر انتظامیہ نے متبادل سڑک کو نگر مرتضیٰ آباد تاگنش پل روڈ کو کلیئر کر دیا ہے۔

دہلی میں قائم یتیم خانے میں 27 بچے پراسرار طور پرہلاک

یہ بھی پڑھیں