راولپنڈی(نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہروں میں طوفانی بارش کے نتیجے میں نالہ لئی میں طغیانی آ گئی، نالہ لئی کے بپھر جانے کے بعدحکام نے اطراف کی آبادیاں خالی کرنے کا حکم دے دیا۔راولپنڈی کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 22 فٹ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ گوالمنڈی کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح بھی خطرناک حد کو چھو رہی ہے۔ فلڈ کنٹرول روم کی جانب سے الرٹ جاری کردیا۔
فلڈ کنٹرول روم کے مطابق 20 فٹ پر کٹاریاں سے انخلا کا آغاز کردیا جائے گا۔طوفانی بارش سے متعدد نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، انتظامیہ نے فوجی دستے، ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کو طلب کرلیا ، گوالمنڈی پل کے قریب فلڈ سائرن بجا دیئےجبکہ قریبی آبادیوں کو بھی ہائی الرٹ کردیا ۔ مسلسل بارش کے نتیجے میں راولپنڈی کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 21 فٹ سے تجاوز کر نے پر فلڈ کنٹرول روم نے آبادیوں کے انخلا الرٹ جاری کردیا۔
انتظامیہ نے نالہ لئی کے کناروں پر بسنے والوں کو آبادیاں خالی کرنے کا حکم دے دیا۔ نالہ لئی کی قریبی آبادیوں میں بسنے والوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے گا۔راولپنڈی میں 5 مختلف تعلیمی اداروں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کردیئے۔ جڑواں شہروں مسلسل بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے۔
کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 22 فٹ ہوگئی، گوالمنڈی میں بھی پانی کی سطح 19 فٹ سے تجاوز کرگئی۔ا بارش سے نالہ لئی میں خطرناک طغیانی ۔ سیدپور گاؤں میں 38 ملی میٹر بارش ریکارڈ، گولڑہ میں 82 ملی میٹر بارش ہوئی۔ بوکھڑا میں 71 ملی میٹر، پی ایم ڈی میں 88 ملی میٹر، شمس آباد میں 66، کچہری میں 34 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی.
راولپنڈی کینٹ کے متعدد علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ، رینج روڈ ، شالے ویلی ، جان کالونی ، چک جلال دین و دیگر علاقے شامل ۔ کینٹ اور چکلالہ کینٹ کے علاقے بارش کے پانی سے زیادہ متاثر جہاں بارشی پانی نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں داخل ہوگیا۔
اسلام آباد، راولپنڈی میں طوفانی بارش، نالہ لئی میںطغیانی سکول بند، رین ایمرجنسی نافذ،سائرن بج اٹھے

