موسم کی صورتحال
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،جنوب مشرقی /وسطی سندھ، شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار اور کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا اور جنوب مشرقی سندھ میں بعض مقامات پر موسلادھار کا امکان۔
اسلام آباد
اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔Prob: 40%
بلوچستان
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ۔تاہم شام /رات ژوب، بارکھان اورگردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
پنجاب
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان۔ تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال ،تلہ گنگ، میانوالی ، سرگودھا، جہلم ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، منڈی بہاؤالدین ،سیالکوٹ اور نارووال میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔
سندھ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ۔ تا ہم مٹھی، تھر پارکر،میرپورخاص، بدین ،ٹھٹھہ،حیدر آباد، سانگھڑ،شہیدبینظیر آباد، خیرپور، دادو اور جامشورومیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔ اس دوران مٹھی، تھرپارکر اور میر پور خاص میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان۔
خیبر پختونخواہ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال،دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مہمند،خیبر،باجوڑ، مالاکنڈ، مردان، پشاور اور کوہاٹ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ۔
کشمیر
کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور چند مقامات پر گرج چمک اور بارش کا امکان ۔

