اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں اسموگ چھائے رہنے کی توقع ہے جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دُ ھند پڑنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات کے اوقات میں سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔تا ہم صبح اور رات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، اوکاڑہ، سرگودھا، جھنگ، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گرد و نواح میں اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔
چترال اور گر د و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
احتجاج کرنے والے اساتذہ معطل، صوبائی حکومت کا بڑا فیصلہ

