Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

اسلام آباد، آزادکشمیر ، گلگت بلتستان میں بارش ، پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان بھر میں موسم خشک اور راتیں سرد ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، آزادکشمیر، بلوچستان، وسطی پنجاب ، اسلام آباد میں تیز ہواوں کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیاہے ، جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے

،اسلام آباد، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد،گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لیہ، بھکر اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی اور موسیٰ خیل میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران بارکھان، نصیر آباد، لورالائی، سبی، خضدار، کوہلو اور آوران میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مالاکنڈ، بونیر، کرم، وزیرستان، خیبر، باجوڑ اور مہمند میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران ہری پور، پشاور، کوہاٹ، کرک، مردان، نوشہرہ اور صوابی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ٹیسلا روبوٹس خریداری کیلئے شاپنگ مال پہنچ گئے، تہلکہ خیز ویڈیو جاری

یہ بھی پڑھیں