اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میںطویل خشک سالی کے بعد بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے جبکہ سندھ ، بلوچستان ، پنجاب میں سردہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونگی ، 8 دسمبر کے دوران کشمیر، مری ، گلیات، اسلام آباد، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف بارش متوقع ہے جبکہ چترال ، دیر ، سوات ، مالاکنڈ سمیت خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفبار ی کا امکان ہے۔
آج بروز ہفتہ7دسمبر2024پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟
