Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

شوگراں ،شدید برفباری،300 سے زائد طلباء اور سیاحوں کو رات گئےریسکیو کرلیا،

بالاکوٹ(نیوزڈیسک) ریسکیو 1122 نے بالاکوٹ کے سیاحتی مقام شوگراں کے سری پائے میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لیے اتوار کی رات گئے آپریشن کیا۔اچانک برف باری کے باعث سیاح پھنس گئے۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان نے پیر کو میڈیا کو بتایا کہ ریسکیو مشن رات گئے مکمل کرلیا گیا۔

مانسہرہ کے سیاحتی علاقے شوگراں سری پائے میں اچانک برفباری نے پہیہ جام کردیا،برف میں پھنسے300سے زائد سیاحوں،طلباء کو 5گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد رات گئے ریسکیو اہلکاروں نے بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

مانسہرہ کے سیاحتی علاقے شوگراں سری پاے کے مقام پر اچانک برف باری کی وجہ سے(Comsat and KMU university students ) 300 سے زائد سیاحوں کی پھنس گئے. واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو مانسہرہ نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا اور رات ان کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا

مانسہرہ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے AC بالا کوٹ، پولیس اور KDA کے ساتھ مل کر 5 گھنٹے کے مسلسل آپریشن کے بعد برف میں پھنسے سیاحوں کو نکال کر سیف مقام پر منتقل کیا اور برف باری میں متاثرہ سیاحوں کو فرسٹ ایڈ بھی مہیا کیا گیا۔جس پر سیاحوں نے ریسکیو 1122 کے جوانوں اور باقی ڈیپارٹمنٹس کا شکریہ ادا کیا اور ان کو خراج تحسین پیش کیا مانسہرہ: کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ٹال فری نمبر 1122 پر کال کریں اور ریسکیو کی خدمات مفت حاصل کریں۔

ترجمان نے بتایا کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) اور کامسیٹ یونیورسٹی کے 300 سے زائد طلباء سری پائے پر اچانک برف باری کے باعث پھنسے ہوئے ہیں۔ریسکیو اہلکاروں، انتظامیہ اور کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) نے مل کر پانچ گھنٹے کی مسلسل کارروائی کے بعد برف میں پھنسے سیاحوں کو بچا لیا۔ ریسکیو حکام نے میڈیا کو بتایا کہ طلباء کو اب محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

پھنسے ہوئے سیاح سیر کے لیے سری پائے گئے تھے جہاں اچانک برف باری کی وجہ سے گاڑیاں پھنس گئیں۔

مزید برف باری کاامکان
پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کا کہنا ہے کہ پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے بعض مقامات پر صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔

خاص طور پر خیبرپختونخوا میں، پی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جب کہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ تاہم مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان اور ایبٹ آباد میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔

سیاحوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پی ایم ڈی اپڈیٹس کے ساتھ رابطے میں رہیں اور ان علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں جہاں برف باری، بارش یا لینڈ سلائیڈنگ کی توقع ہے۔
ہم کسی کے ماتحت نہیں،اسلام آباد آنے کا فیصلہ کیا تو کوئی ہمارا راستہ نہیں روک پائے گا، فضل الرحمن کی دھمکی

یہ بھی پڑھیں