Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

آج بروزجمعرات12دسمبرپاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز جمعرات12دسمبر2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں آج جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہنے کا امکان۔تاہم دن کے اوقات میں گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اورکشمیر میں چند مقامات پرہلکی بارش اور برفباری کی توقع ۔ مری اور گلیات میں صبح کے اوقات میں ہلکی بارش / برفباری کی توقع۔ اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کُہر ا پڑنے کی توقع ۔ وسطی/جنو بی پنجاب اور بالائی سندھ میں بعض مقامات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دُھند چھائے رہنے کی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ تاہم استور میں 01انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی10، گوپس منفی 07، اسکردو، استور، کالام، قلات منفی06، زیارت، بگروٹ، چترال منفی 05،گلگت، ہنزہ، دیر، کوئٹہ، مالم جبہ منفی 04، دروش اور پاراچنار میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں