Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

آج بروزجمعۃ المبارک13دسمبرپاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز جمعۃ المبارک 13دسمبر2024 آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہنے کا امکان۔ اسلام آباد، بالائی /وسطی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کُہر ا پڑنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی موجودہ لہر 15 دسمبر تک برقرار رہے گی جبکہ کشمیر اور گلگت میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

وادی ہنزہ میں شاہراہ قراقرم بند ہوگئی، کوئٹہ، اسکردو، مالم جبہ، چترال اور دیر میں پارہ منفی 4 تک گر گیا جبکہ آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے، پہاڑوں پر 2 فٹ سے زائد برف گرنے کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں بھی برف باری جاری ہے، ضلع استور میں برف باری سے نظامِ زندگی متاثر ہوگیا جبکہ خیبر پختونخوا میں بابو سرٹاپ، نانگا پربت اور بٹو گاہ میں برف باری ہوئی۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی شدید سردی کی لہر ہے، بلوچستان میں کوئٹہ، قلات، چمن، قلعہ عبداللّٰہ، پشین اور زیارت سمیت صوبے بھر میں شدید سردی کے باعث پانی پائپوں میں جم گیا۔

ادھر پاکستان کے آلودہ شہروں میں لاہور کا آج پہلا نمبر ہے، جہاں صبح سویرے ایئر کوالٹی انڈیکس 253 ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔تاہم گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ریکارڈ کی گئی۔

سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر)اسکردو ،بگروٹ03، بونجی 02 اور چلاس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ برفباری (انچ): استور 04 اور اسکردو میں 01انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت (ڈگری سینٹی گریڈ): لہہ منفی09 ،کالام، قلات، زیارت، گوپس منفی06،کوئٹہ منفی 05، اسکردو، مالم جبہ، دیر، چترال منفی 04،پاراچنار ، ہنزہ ،دروش اور استور میں منفی 03.

یہ بھی پڑھیں