Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان کے پہاڑوں، بالائی علاقوں میں برفباری ،سیاحوں کی بڑی تعداد پہاڑوں پر پہنچ گئی

مظفر آباد،گلگت ( نیوزڈیسک) آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ،ملک بھر میں سردی نے رنگ جمانا شروع کردیا،وادی نیلم ،جہلم ،ہٹیاں بالا کے پہاڑوں پر دو فٹ سے زائد برف گرنے کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔جبکہ سیاحوں نے آزادکشمیر کے بالائی علاقوں اور گلگت بلتستان کا رخ کرلیا، سیاحوں کی بڑی تعداد وادی نیلم اور استور پہنچ گئی

گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے، استور میں برف باری سے نظام زندگی متاثر ہو گیا، خیبر پختونخوا میں بابو سرٹاپ، نانگا پربت اور بٹو گاہ میں بھی برف باری ہوئی۔ادھر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی شدید سردی کی لہر برقرار ہے،

بلوچستان میں کوئٹہ، قلات، چمن، قلعہ عبداللہ، پشین اور زیارت سمیت صوبے بھر میں شدید سردی کے باعث پانی پائپوں میں جم گیا۔پہاڑی تودا گرنے سے گلگت سکردو روڈ بند ہو گیا ہے جبکہ کراچی میں بھی سردی نے اپنی آمد کا اعلان کر دیا، شہر قائد میں پارہ 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔
شام سے 318 پاکستانی شہریوں کو چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچا دیا گیا

یہ بھی پڑھیں