اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز منگل24دسمبر کو اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ رات کے اوقات میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، منگلا، جہلم، راولپنڈی، لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، فیصل آباد، اوکاڑہ، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گرد و نواح میں چند مقامات پر دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ صوابی، مردان، پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔تاہم شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر ہلکی بارش/بونداباندی جبکہ مری، گلیات اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی برفباری ہوئی۔ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں چند مقامات پر سموگ/دُھند چھائی رہی۔
سب سے زیا دہ بارش: قصور 05،لا ہور (ائر پو رٹ 02، سٹی 01) اور منگلا میں 02ملی میٹر بارش جبکہ مری میں 02 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی09 ، اسکردومنفی08، گوپس منفی07، استور، گلگت، کوئٹہ منفی 05، بگروٹ، کالام، قلات منفی04، چترال، دیر، ہنزہ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
