Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

پاکستان کے مختلف شہروں میں کہاں کہاں با رش ہوگی،موسمیات نے الرٹ کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنےکا امکان ۔ کشمیر،مری ،گلیات اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع۔ صبح/رات کے اوقات میں پنجاب کے میدانی اضلاع میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع۔

بارش برسانے والا سسٹم 14 جنوری کو ملک میں داخل ہوگا،محکمہ موسمیات

گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ پنجاب کے چند مشرقی اور وسطی اضلاع میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی۔ تاہم میرپور خاص میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 13، پاراچنار منفی 12،استور منفی 11، گوپس منفی 10، اسکردو ، منفی 09، کالام منفی 07 اور ہنزہ میں منفی 06 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں