Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

مون سون کا نیا اسپیل داخل، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سیلاب کا الرٹ جاری

اسلام آباد(اوصاف نیوز)مون سون کا نیا اسپیل داخل، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سیلاب کا الرٹ جاری،گلگت، سکردو، ہنز ہ اور شگر میں 28 سے 31جولائی کے دوران بارش متوقع،الرٹ جاری

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق گلگت، سکردو، ہنز ہ اور شگر میں 28 سے 31جولائی کے دوران بارش متوقع ہے، آج سے 31 جولائی تک کشمیر میں مظفرآباد، وادی نیلم اور باغ میں بارشوں کا امکان ہے۔

بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو نے کا خدشہ ہے، پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کے پیش نظر لینڈ سلائیڈنگ بھی متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں اور سیلاب سے مزید 8 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے ۔ 28 جون سے اب تک مجموعی طور پر 279 افراد جان سے جا چکے۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں ایک ماہ کے دوران سیلاب اور بارشوں سے 676 افراد زخمی بھی ہوئے ۔ ایک ہزار 553 گھروں کو نقصان پہنچا ۔ 374مویشی بھی ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

راولپنڈی، جہلم، مری، گلیات، چکوال، اٹک، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، شیخو پورہ، نارووال اور لاہور میں بارش کا امکان ہے۔

دیر، چترال، سوات، بونیر، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، مردان، صوابی، پشاور، باجوڑ، مہمند، کرم، خیبر، اور کزئی اور وزیرستان میں چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔

عمر کوٹ، تھرپارکر، ٹھٹھہ، بدین، کراچی، خیرپور، سانگھڑ، مٹھی اور میرپور خاص میں بارش ہونے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان اورآزاد کشمیرمیں چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں آج بروز پیر سونے کی قیمت میں کمی کا سامنا،3لاکھ 62 ہزار تک پہنچ گئی

یہ بھی پڑھیں