Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش، اربن فلڈنگ کا خدشہ

اسلام آباد(اوصاف نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ اس دوران چند مقامات پر تیز موسلادھار بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔

اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، جہلم، اٹک، چکوال، خوشاب، میانوالی اور ڈیرہ غازی خان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

پشاور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم، نوشہرہ، مالاکنڈ، چترال، دیر، سوات، بونیر، شانگلہ،کوہستان، بٹگرام، صوابی، مردان، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی اورکوہاٹ میں بارش جبکہ ہنگو، کرک، بنوں اور وزیرستان میں موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے۔

بلوچستان کے علاقے ژوب، بارکھان،کوہلو، خضدار اور مو سیٰ خیل میں بارش کا امکان ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

واضح رہے کہ آج سے 7 اگست کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کا چھٹا سلسلہ 7 اگست تک جاری رہے گا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، طوفانی بارش سے مری کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ :پاکستانی کرکٹر فخر زمان ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے

یہ بھی پڑھیں