تائیوان (اوصاف نیوز) تائیوان ایک بار پھر ہولناک زلزلے سے لرزاٹھا،ریکٹر اسکیل پر شدت 6.2ریکارڈ کی گئی۔
مقامی سنٹرل ویدر ایڈمنسٹریشن (سی ڈبلیو اے ) کےمطابق زلزلے کی گہرائی 88.1 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے،تائیوان کے دارالحکومت تائی پےمیں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے
زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ،نہ ہی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔تاہم آفٹرشاکس کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں آج بروز ہفتہ09 اگست سونے کی قیمت میں ایک بار پھر ہزاروں روپے اضافہ،3لاکھ 62 ہزار سے تجاوز

