اسلام آباد(نیوز ڈیسک)این ڈی ایم اے نے ممکنہ موسمی صورتحال میں سفری سرگرمیوں کیلئے الرٹ جاری کردیا۔رپورٹ کے مطابق شمالی علاقہ جات میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے متعدد سڑکوں کو نقصان پہنچا،لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شیوک میں سلتورودریا کا پل متاثرہوا جس کے نتیجے میں راستہ بند ہے۔
جگلوٹ ا سکردو روڈ پر استک پل متاثر ہوا ون وے ٹریفک جاری ہے،دیان سے غذر اورشندور، خلتی، دین اور اشکومن روڈز بھی شدید متاثرہوئے جو ٹریفک کیلئے بند ہیں۔
کارگل سکردو روڈ اور تھنگل نالہ سے شگر کے راستے بھی مکمل بند ہیں،گلگت روڈ نلتر کے مقام پر متاثرہوا ،ٹریفک کا داخلہ بند ہے۔
بحالی کے بعد گانچھے میں سرمو پل اور اسکردو میں باغیچہ روڈ ٹریفک کیلئے کھول دئیے گئے،گلمت تاگوجال روڈ، گرو روڈاور چلم روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شمالی علاقہ جات میں متاثرہ سڑکوں پر سفر سے گریز کریں ،شہری متبادل اورغیر محفوظ راستوں پر سفر سے اجتناب کریں۔
مزید پڑھیں:آج رات اسلام آباد و راولپنڈی میں بارش کی پیشگوئی


